رسائی کے لنکس

سندھی اجرک ٹوپی ڈے


اجرک سندھی ٹوپی
اجرک سندھی ٹوپی

انیس احمد قائمخانی نے کالاباغ ڈیم کو ’سندھ دشمن منصوبہ‘ قرار دیا، اور کہا کہ اگر کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی تو ایم کیوایم اسکےخلاف جدوجہد کرے گی

منگل کو سندھ بھر میں ’سندھ ٹوپی اجرک ڈے‘ منایا گیا۔ ایم کیوایم کے توسط سے منائے جانے والے اس دِن کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما انیس احمد قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ایم کیو ایم کی جانب سے یہ دن منانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ سمیت پورے پاکستان کی سیاسی جماعت ہے، اور یہ کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو سندھی ہے اور سندھ سے محبت رکھتا ہے‘۔

اُنھوں نے کالا باغ ڈیم کو ’ سندھ دشمن منصوبہ‘ قرار دیا، اور کہا کہ اگر کا لا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی تو ایم کیوایم اسکےخلاف جدوجہد کرے گی۔

سندھ کےلوک فنکاروں کی جانب سے سندھی ثقافتی نغمے گائے گئے اور سندھی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا جس دوران پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا۔
XS
SM
MD
LG