رسائی کے لنکس

شام: القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کا دو فوجی اڈوں پر قبضہ


حلب
حلب

’سیرئین آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ اتوار کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں کم از کم 31 سرکاری فوجی اور 12 مخالف عسکریت پسند ہلاک ہوئے

القاعدہ سے منسلک نصرہ محاذ کے جنگجو اور دیگر اسلامی گروہوں نے شمال مغربی شام میں حکمت عملی کے حامل دو فوجی اڈوں پر قبضہ جما لیا ہے۔

برطانیہ میں قائم ’سیرئین آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ ’جند الاقصیٰ‘ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروہ نے صوبہٴادلب کے وادی داعف اور قریبی حمیدیہ اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے میں نصرہ جنگجوؤں کی مدد کی۔

آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اتوار کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں کم از کم 31 سرکاری فوجی اور 12 مخالف عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

سنہ 2012سے اب تک، اپوزیشن کی افواج نے اس اڈے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں۔

یہ وہ مقام ہے جو شام کے شمال جنوب جانے والی اہم سڑک پر ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جو دارالحکومت دمشق کو حلب، ہما اور حمص سے ملاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG