رسائی کے لنکس

عافیہ صدیفی کی سزا کا انتقام لیاجائے، الظواہری کا نیا آڈیو پیغام


عافیہ صدیفی کی سزا کا انتقام لیاجائے، الظواہری کا نیا آڈیو پیغام
عافیہ صدیفی کی سزا کا انتقام لیاجائے، الظواہری کا نیا آڈیو پیغام

القاعدہ کے دوسرے بڑے راہنما نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیر حراست پاکستانی سائنس دان خاتون کو سزا دینے پر امریکہ سے انتقام لیں۔

ایمن الظواہری نے یہ دھمکی جمعرات کے روز ایک انتہاپسند ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اپنے نئے آڈیو پیغام میں دی۔ انہوں نے عافیہ صدیقی کو جیل کی سزاسنائے جانے کے خلاف انتقام پر زور دیا۔

ستمبر میں نیویارک کی ایک عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغانستان میں امریکی اہل کاروں کو ہلاک کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ امریکہ کی تعلیم یافتہ سائنس دان کی سزا نے پاکستان بھر میں مظاہروں کو جنم دیا۔ ان کے وکلاءصفائی کا کہناہے کہ ذہنی بیماری نے 38 سالہ خاتون کو اس حملے پر اکسایاتھا۔

ڈاکٹر صدیقی کو ٹیکساس کی جیل میں رکھا گیا ہے جو طبی اور ذہنی امراض کے علاج معالجے کی سہولتوں کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG