رسائی کے لنکس

البرادعی نے مصر میں اصلاحات کےلیے نئى پارٹی قائم کردی


اقوامِ متحدہ کی ایٹمی توانائى کی ایجنسی کے سابق سربراہ پارٹیوں کے ایک ایسے اتحاد کی قیادت کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، جو اُن کے آبائى وطن، مصر میں سیاسی تبدیلیاں لانے کی کوشش کرے گا۔

محمد البرادعی نے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر آزاد اُمیدواروں پر عائد پابندیوں کے خاتمے سمیت، آئینی اصلاحات کے لیے کوئى مہم شروع کرنے کےمقصد سے بدھ کے روز تقریباً 30 سیاست دانوں اور سرگرم سیاسی کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔

البراعی ، ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی میں سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کی معیاد کے مکمل ہوجانے پر پچھلے ہفتے واپس مصر پہنچے تھے۔ وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے پر غور کریں گے اور اگر آزاد انتخابات کی ضمانت دی جاسکے تو ہوسکتا ہے کہ وہ 2011 میں صدارتی الیکشن بھی لڑیں۔

بعض سیاسی پارٹیوں کو اُمید ہے کہ نوبیل انعام یافتہ البرادعی، صدر حسنی مبارک کو اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرنے سے روک سکتے ہیں۔مسٹر مبار ک تقریباً 30 سال سے مسندِ اقتدار پر براجمان ہیں۔

XS
SM
MD
LG