رسائی کے لنکس

مصر پہنچنے پر البرادی کا والہانہ استقبال


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینکڑوں مصریوں نے استقبالی گیت گاتے ہوئے اور خوش آمدید کے نعرے لگاتے ہوئے اُن کا خیر مقدم کیا

اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سابق سربراہ محمد البرادی جمعہ کے روز جب واپس مصر پہنچے تو سینکڑوں مصریوں نے استقبالی گیت گاتے ہوئے اور خوش آمدید کے نعرے لگاتے ہوئے اُن کا خیر مقدم کیا ۔

البرادی کی واپسی پر ہنگامہ آرائى کے خلاف حکومت کے انتباہوں کے باوجود اُن کے حامی قاہرہ کے ہوائى اڈے پر جمع ہوگئے ۔

لوگوں کے جوش وخوش کے دوران ایک مرحلے پر امن کے نوبیل انعام یافتہ کے لیے ہوائى اڈے سےباہر نکلنا مشکل ہوگیا۔

ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی کے سابق سر براہ پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ سیاست میں قدم رکھنے پر غور کررہے ہیں اور اگر آزاد انتخابات کی ضمانت دی جاسکے تو ہوسکتا ہے کہ وہ 2011ء میں منصبِ صدارت کے لیے الیکشن لڑیں۔

حزب اختلاف کی کچھ پارٹیوں کو اُمید ہے کہ البرادی، صدر حُسنی مبارک کو اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرنے سے روک سکیں گے۔مسٹر مبارک تقریباً 30 سال سے بر سرِ اقتدار ہیں۔

اخباری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ مصر کے حکام نے اس ہفتے البرادی کی حمایت میں اشتہار تقسیم کرنے پر حزبِ اختلاف کی چھ اپریل نامی پارٹی کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

البرادی نے 2005 میں ایٹمی توانائى کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ ہی نوبیل انعام وصول کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG