رسائی کے لنکس

سکندرِاعظم کا تانبے کا مجسمہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام


یونان میں پولیس نے دو افراد کو اُس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مبینہ طو رپرایک قدیم مجسمے کو 90 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شہنشاہ سکندرِاعظم کا تانبے کا یہ مجسمہ چوتھی صدی قبل مسیح کا ہے۔

حکام نے دونوں افراد کو کاوالا قصبہ سے گرفتار کیا جو یونان کے دوسرے بڑے شہر تھسالونکی کے مشرق میں واقع ہے۔ زیر حراست افراد کے گھروں پر چھاپے کے دوران دوسر ے قیمتی نوادرات بھی پولیس کے ہاتھ لگے ہیں، جن میں تانبے کے دو سَر، سونے ، چاندی اور تانبے کے سکے بھی شامل ہیں۔

قدیم قیمتی نوادرات کی خرید و فروخت یا ملک سے باہر سمگلنگ کو روکنے کی کو ششیں یونانی حکومت کے لیے ایک انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے۔

XS
SM
MD
LG