رسائی کے لنکس

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق منگل کو ملک کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں ایک مال بردار فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

الجزائر میں ایک مال بردار فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے کم ازکم سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق یہ واقعہ منگل کو ملک کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے ام البواقی میں پیش آیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارے پر فوجی اہلکاروں کے رشتے دار سوار تھے۔

جائے حادثہ کی جانب امدادی کارکن اور ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG