رسائی کے لنکس

بھارتی فلموں میں پاکستانی ایکٹرز کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ علی ظفر ’کویش راج فلمز‘ جیسے بڑے بینر کی فلم ’کل دل‘ آنے والی ہے تو عمیمہ ملک، عمران عباس اور فواد خان بھی انڈین سلور اسکرین پر جگمگانے کو تیار ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل پاکستانی اسٹارز کی دھوم بھی ہے اور ڈیمانڈ بھی۔۔چھوٹے بینرز سے لے کر بالی وڈ کے بڑے بڑے ناموں تک ہر کوئی پاکستانی ایکٹروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنانے کو بے تاب نظر آتا ہے۔

پاکستانی ایکٹرز علی ظفر بھی بھارت میں ’تیرے بن لادن‘، ’چشم بدور‘، ’لندن، پیرس، نیویارک‘، ’میرے برادر کی دلہن‘ اور ’ٹوٹل سیاپا‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے کے بعد ہاٹ فیورٹ بنے ہوئے ہیں۔

علی ظفر نے ’وائس آف امریکا‘ کے ذریعے اپنے پرستاروں کو پیغام دیا ہے کہ ان کے فینز اب انہیں یش راج فلمز کی نئی تخلیق ’کل دل‘ میں دیکھ سکیں گے، جس میں وہ پرینیتی چوپڑہ کے مقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں رنویرسنگھ اور گووندا۔۔

بھارتی اسکرین پر جگماتے دیگر پاکستانی ستارے
علی کے علاوہ جو ٹیلنڈڈ پاکستانی اسٹارز بھارتی سلور اسکرین کو جگمگا رہے ہیں ان میں ایک اور نمایاں نام ماڈل اور ایکٹریس عمیمہ ملک کا ہے۔

عمیمہ ملک اور عمران ہاشمی کی فلم ’راجا نٹور لال‘ جلد ریلیز ہوگی۔۔ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو عمران عباس بھی بھارتی فلموں میں اپنے فن کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔

پاکستانی ڈراموں کے بھارتی چینل پر دکھائے جانے کے بعد بہت سے پاکستانی ایکٹرز کے لئے بالی وڈ میں اینٹری ممکن ہو سکی ہے۔ فواد افضل خان کا شمار بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جنھوں نے ٹی وی شوز میں اپنے گُڈ لُکس اور ایکٹنگ ٹیلنٹ کی بدولت کامیابی سمیٹی اور اب بالی وڈ میں بھی زوردار اینٹری کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

انیل کپور پروڈکشنز کے تحت بنائی گئی فلم ’خوبصورت‘ میں فواد سونم کپور کے ہیرو ہیں۔ یہ فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی اور فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلم کے ہٹ ہونے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

XS
SM
MD
LG