رسائی کے لنکس

رشی کپور اور علی ظفر: ڈانسنگ ہیروز کا ملاپ


ماضی کے مقبول ہیرو اور حال کے ہٹ سپورٹنگ ایکٹر رشی کپور اور چاکلیٹی ہیرو علی ظفر کو یکجا کیا ہے ڈائرکٹر ڈیوڈ دھون نے فلم ’چشم بد دور‘ میں۔

رشی کپور بالی ووڈ کا ایسا نام ہے جو 70 ء اور 80ء کی دہائی میں رومینٹک ڈانسنگ ہیرو کے روپ میں ہزاروں دلوں کی دھڑکن تھے۔ اپنے ڈانسنگ اسٹائل سے رشی نے اس زمانے کے اچھے اچھے ہیروز کو ’ٹف ٹائم‘ دے کر مشکل میں ڈالے رکھا۔

اب یہی رشی کپور ایک بارپھر تیار ہیں اسی جوش و جذبے سے ڈانسنگ کے نئے جوہر دکھانے کے لئے۔

کئی دہائیوں بعدد رشی کپور ناچتے نظر آئیں گے ہینڈسم علی ظفر کے ساتھ جو بالی ووڈ میں پے در پے نئی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔

ماضی کے مقبول ہیرو اور حال کے ہٹ سپورٹنگ ایکٹر رشی کپور اور چاکلیٹی ہیرو علی ظفر کو یکجا کیا ہے بہت سی میگا ہٹ کامیڈی فلموں کے ڈائرکٹر ڈیوڈ دھون نے اپنی آنے والی فلم ’چشمِ بد دور‘ میں۔

رشی کپور فلم 'چشم بد دور' میں ایک بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے جسے دیکھ کر ان کے پرستار خوش بھی ہوں گے اور حیران بھی۔

فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایک گانے ”ارلی مارننگ“ میں آپ رشی کپور اور علی ظفر کو قدم سے قدم ملا کرناچتے ہوئے دیکھیں گے ۔

فلم کے ڈرائریکٹر ڈیوڈ دھون تو اس گانے کے بارے میں یہاں تک کہتے ہیں کہ فلم بین گانا سن کر سنیما ہالز کی سیٹس پر ہی جھومنے لگیں گے۔

فلم ”چشم بدور“ کی کاسٹ میں شامل ہیں علی ظفر، سدھارتھ اور دیویندوشرما ۔
XS
SM
MD
LG