رسائی کے لنکس

پاکستان میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ایونٹ ہے جو جون کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ لیکن، پرستار ابھی سے اس ایونٹ کے منتظر ہیں

پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر بھارت میں یش راج بینر کی فلم ’کل دل‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہوکر اِن دنوں پاکستان میں ہیں اور اپنے نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس پراجیکٹ کے بارے میں سن کر شاید آپ ابھی سے جھوم اٹھیں۔۔لیکن، ٹھہریئے۔۔ اگر آپ کو علی ظفر کے ساتھ ڈانس کرنا ہے تو بس کچھ دن انتظار کیجئے۔۔۔ کیوں کہ علی ظفر جس پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں وہ ڈانسنگ پراجیکٹ ہے یعنی ناچنا، گانا، جھومنا اور مستی اٹھانا۔۔۔۔

آپ تو جانتے ہی ہیں کہ علی ظفر ہمیشہ اپنے فینز کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں اور ان سے براہ راست رابطہ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب ایک بار پھر علی ظفر اپنے پرستاروں کو ایک خوشگوار سرپرائز دینے والے ہیں۔

پبلک ریلیشنز فرم ’انسائیکلومیڈیا‘ کی عہدیدار سحر اقبال نے وائس آف امریکا سے بات چیت میں بتایا کہ ’علی ظفر کا نیا سنگنگ پراجیکٹ علی ظفر کے چاہنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جس میں شرکت کرکے وہ علی ظفر کے ساتھ ڈانس کر سکتے ہیں، گانا گاسکتے ہیں اور خوب انجوائے کرسکتے ہیں۔‘

پاکستان میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ایونٹ ہے، جو جون کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ لیکن، پرستار ابھی سے اس ایونٹ کے منتظر ہیں۔
XS
SM
MD
LG