رسائی کے لنکس

علی ظفر نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کو کنگ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔

پاکستانی سنگر اور ایکٹر علی ظفر بالی وڈ میں بھی اپنے قدم جما چکے ہیں اور انڈسٹری کے اندر اور باہر ہر جگہ سے پذیرائی سمیٹ رہے ہیں۔ خود علی ظفر کے لئے بالی وڈ کنگ خان, شاہ رخ کے ساتھ ملاقات خوشگوار اور یادگار ثابت ہوئی۔

پبلسٹی فرم ’انسائیکلومیڈیا‘ کے مطابق دونوں اسٹارز کے درمیان ہونے والی ملاقات ہلے گلے اور گرمجوشی کی وجہ سے پارٹی میں تبدیل ہوگئی جسے دونوں ہی نے بہت انجوائے کیا۔

شاہ رخ خان نے علی ظفر کی آنے والی فلم ’ٹوٹل سیاپا ‘ اور ان کی گائیکی کی تعریف کی اور علی ظفر کے ہٹ سانگ’ سن رے سجنیا‘ کے بارے میں خوشگوار موڈ میں بات چیت کی۔

شاہ رخ کااصرار تھا کہ ’ہر سو‘ بھی علی نے ہی گایا ہے جبکہ علی ظفر ہنستے ہوئے اس کی تردید کرتے رہے۔

علی ظفر نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے کہ "شاہ رخ کو کنگ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے"۔

علی ظفر ان دنوں ہر جگہ اپنی فلم ’ٹوٹل سیاپا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ وہ اپنی جاندار اداکاری اور شاندار گلوکاری کے بل پر ان گنت لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا چکے ہیں اور اب علی کے یہ پرستار ان کی آنے والی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG