رسائی کے لنکس

علی ظفر کے نئے گانے ’ڈھچکیاوٴں ڈوم ڈوم ‘ کی ویڈیو ریلیز


’ڈھچکیاوٴں ڈوم ڈوم‘ دوگانا یعنی ’ڈوئٹ سانگ ‘ہے جسے گایا ہےخود علی ظفر اور شریاگوشال نے جبکہ اسے لکھا ہے نلیش مشرا نے

پاکستانی پاپ اسٹار اور بالی ووڈ فلموں کے ہیرو علی ظفر کی نئی فلم ’چشم بدور‘ کے پہلے گانے ’ڈھچکیاوٴں ڈوم ڈوم‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔

’ڈھچکیاوٴں ڈوم ڈوم‘ دوگانا یعنی ’ڈوئٹ سانگ‘ ہے جسے گایا ہےخود علی ظفر اور شریاگوشال نے، جبکہ اسے لکھا ہے نلیش مشرا نے۔ ویڈیو،’چشم بدور‘ کے آفیشیل فیس بک پیج پر بھی موجود ہے ۔

انسا ئیکلو میڈیا پی آر نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ فلم ’چشم بدور‘ پاکستان بھر میں’ ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ‘ کے تعاون سے پانچ اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔ یہ سن 1981ء میں اسی نام سے ریلیز ہونے والی فلم کا ری میک ہے جس میں فاروق شیخ اور دپتی ناول نے مرکزی کردار اداکئے تھے۔

ری میک میں فاروق شیخ والا کردار علی ظفر ادا کریں گے جبکہ باقی کاسٹ میں علی ظفر کے علاوہ شامل ہیں سدھارتھ،دیوندو شرما،رشی کپور اورتاپسی پنو۔فلم میں جوہی چاوٴلہ اور انوپم کھیر بھی بحیثیت مہمان اداکار شامل ہیں۔

’چشم بدور‘ ویاکوم موشن پکچرز کی پروڈکشن ہے۔ فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے ساجد واجد نے ۔

پہلی فلم کی ڈائریکٹر سائیں پرانج پے تھیں جبکہ ری میک کی ڈائریکشن دی ہیں ڈیوڈ دھون نے۔ ری میک کی زیادہ تر شوٹنگ گوا میں ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ہی لڑکی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے نئے نئے طریقے اپناتے ہیں۔ یہی طریقے دراصل فلم کی کامیڈی ہے۔
XS
SM
MD
LG