رسائی کے لنکس

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جارج واشگٹن یونیورسٹی کے ساتھ تاریخی معاہدہ


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جارج واشگٹن یونیورسٹی کے ساتھ تاریخی معاہدہ
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا جارج واشگٹن یونیورسٹی کے ساتھ تاریخی معاہدہ

یہ معاہدہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو ممتاز ابنائے قدیم ڈاکٹر فرینک اسلام اور ڈاکٹر عبد اللہ کی مساعی کا نتیجہ ہے ؛ وائس چانسلر

بھارت کی سب سے بڑی جامعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں امریکہ کی جارج واشگٹن کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں ۔ اس معاہدہ کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جارج واشگٹن یونیورسٹی اپنے قانون کے شعبوں کے ذریعہ ایک دوسرے کے اساتذہ اور پی ایچ ڈی اور ایس جے ڈی سکالرز کو ایک یا دو سمسٹر کے لئے تحقیق کے مقصد سے دعوت دیں گے ۔ مشترکہ تعاون کی اس کوشش میں دونوں اداروں کے قانون کے شعبوں کے درمیان باہمی تعاون اور مفاہمت کی فضا کا پیام شامل ہے ۔

اس تعاون کے دائرے میں آنے والے موضوعات تحریری ملکیت لاء، اسلامک لاء، آئینی لاء، عالمی اور تقابلی لاءاورماحولیاتی لاءشامل ہیں ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جارج واشگٹن یونیورسٹی لاءسکول کا کہنا ہے کہ سائٹفک تبادلہ اور تعاون کی توسیع اور تعلق کو مزید مضبوط بنانا دونوں اداروں کے لئے مفید ہوگا ۔ اس سے دونوں اداروں کے درماان مفاہمت کی فضا ہموار ہو گی اور انصاف کو فروغ دینے کی دونوں اداروں کی کوششوں کو فروغ حاصل ہوگا ۔

اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبد العزیز نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انتظامی قانون، بہبودِ عامہ قانون، عالمی اور تقابلی قانون، ماحولیاتی قانون اور دانشورانہ ملکیت قانون پر اختصاص کے ساتھ قانون کے میدان میں اعلیٰ تعلیم کے لئے بین الاقوامی سطح پر معروف جارج واشگٹن یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تین صد سالہ قدیم قانون کے اس باوقار ادارے کے ساتھ مفاہمت کا خواب آج سچ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو ممتاز ابنائے قدیم ڈاکٹر فرینک اسلام اور ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کی مساعی کا نتیجہ ہے ۔

پروفیسر عبد العزیز نے کہا کہ یہ معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مدد سے طلبا اپنا مستقبل سنوار سکیں گے ۔ یہ ایک طویل سفر کی ابتدا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے معاہدے تبھی کارآمد ثابت ہو تے ہیں جب ہم اس کے تئیں اپنی جانب سے با معنی کردار ادا کرتے ہیں اور اس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں تعاون دیتے ہیں ۔

جارج واشگٹن یونیورسٹی کی لاءفیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر فریڈرک نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی میں اس میدان میں 60سے زیادہ کورس پڑھائے جاتے ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے 55ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے تعلیم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر پی کے عبد العزیز نے پروفیسر فریڈلک لارنس کو یونیورسٹی کے یادگاری نشان سے سرفراز کیا ۔

XS
SM
MD
LG