رسائی کے لنکس

نیویارک کےدو افرادپرالقاعدہ کی مدد کرنے کا الزام


امریکی وکلائے استغاثہ نے نیو یارک کے دو آدمیوں پر القاعدہ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے باضابطہ الزامات عائد کردیے ہیں۔

محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ وسّام الحنفی اور صابران حسنوفپرجمعے کےروزالقاعدہ کوکمپیوٹر کےذریعےمددسمیت، مادی امداد فراہم کرنے کی مبیّنہ سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دونوں آدمی امریکی شہری ہیں۔ لیکن حسَنوف کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی ہے۔

الزامات میں کہا گیا ہے کہ الحنفی 2008 میں یمن گیا تھا اور وہاں اُس نے القاعدہ کے ساتھ وفاداری کا حلف اُٹھایا تھا۔الزامات کے مطابق، اُس نے القاعدہ سے کارروائیوں کے دوران سکیورٹی کے اقدامات کے بارے میں ہدایات لی تھیں اور اُس دہشت گرد تنظیم کی خاطر کارروائیاں کرنے کے فرائض سُپرد کیے گئے تھے۔

حسنوف پر الزام ہے کہ اُس نے نیو یارک شہر میں القاعدہ کے لیے بہت سے کام کیے۔

یہ الزامات ایف بی آئى اور نیویارک شہر کی پولیس کی مشترکہ چھان بین کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG