رسائی کے لنکس

القاعدہ امریکہ پر حملہ کرنا چاہتی ہے:ایف بی آئی


امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سربراہ نے کہاہے کہ القاعدہ 11 ستمبر2001ء سے مستقل مزاجی کے ساتھ امریکہ پر بڑے حملوں کی کوشش کررہی ہے ۔

بدھ کے روز امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی میں سماعت میں ایف بی آئی کے سربراہ رابرٹ ملر نے کہا کہ حالیہ برسوں کے منصوبے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ القاعدہ اس طرح کے حملوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے مغرب سے ریکروٹ بھرتی کرنے کی شدید کوشش کررہی ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل جینٹ نیپولیٹانو نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں جنم لینے والے دہشت گرد امریکہ کے لیے بدستور ایک نئے اور بدلتے ہوئے حقائق کی شکل میں خطرے کے طورپر سامنے آرہے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کے لیے کام کرنے والے ایک اور سینیئر امریکی عہدے دار نے بتایا کہ پاکستان، یمن، صومالیہ اور شمالی افریقہ میں القاعدہ سے منسلک لوگوں سے امریکہ کے خلاف دہشت گردی کا خطرے بڑھ رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کے سربراہ مائیکل لیٹر نے کہا کہ گذشتہ سال امریکہ کے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے القاعدہ سے منسلک گروپوں سے مغرب کے لیے خطرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG