رسائی کے لنکس

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین کی ضمانت میں پھر توسیع


الطاف حسین پیر کو لندن کے سدک پولیس اسٹیشن پہنچے تھے، جہاں ان سے منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ اس موقع پر الطاف حسین کو پولیس کے کئی سوالات کا جواب دینا پڑا۔ جواب اردو ، مترجم کے ذریعے دیئے گئے

کراچی… لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی ضمانت میں ایک مرتبہ پھر چار ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔الطاف حسین نے پیر کو لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد انہیں اپنی ضمانت میں فروری 2014ء تک کی توسیع مل گئی۔

الطاف حسین پیر کو لندن کے سدک پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ان سے منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ اس موقع پر الطاف حسین کو پولیس کے کئی سوالات کا جواب دینا پڑا۔ جواب اردو، مترجم کے ذریعے دیئے گئے۔

الطاف حسین کے ساتھ ان کے بیرسٹر فروغ نسیم اور پارٹی رہنما ندیم نصرت، محمد انور، فاروق ستار، بیرسٹر سیف، بابر غوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔

لندن کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مقامی میڈیا نے بھی الطاف حسین کی پیشی کو خاصی اہمیت دی اور اس حوالے سے مسلسل شہ سرخیاں دیتے رہے۔

رپورٹس کے مطابق الطاف حسین سے تقریباً تین گھنٹے تک تفتیش جاری رکھی۔ تفتیش کے ساتھ ہی الطاف حسین نے لندن پولیس کو اپنے ضمانت میں توسیع کی درخواست بھی دی جسے منظور کرلیا گیا۔ ان کی اگلی پیش اگلے سال فروری میں ہوگی۔

ضمانت میں توسیع کا یہ تیسرا موقع ہے۔ انہیں پہلی مرتبہ گزشتہ سال 3جون کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے بلایا گیا تھا۔ آخری بار رواں سال جولائی میں ان کی ضمانتی مدت میں توسیع کی گئی تھی، جس کا آج دن تھا۔ تاہم، اب اس مدت میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے رہنما کی رہائش گاہ پر گزشتہ سال جون میں چھاپہ مار کر ایک بڑی رقم برآمد کی تھی، جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان سے اسپیشل آپریشن یونٹ کے اہلکاروں نے تفتیش کی تھی ۔

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کے علاوہ 7 افراد نامزد ہیں۔ الطاف حسین سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ ان کے پاس سے برآمد ہونے والی رقم کہاں سے آئی تھی۔

XS
SM
MD
LG