رسائی کے لنکس

اطالوی جیوری نےنوکس کے خلاف قتل کے الزامات خارج کردیے


امندا نوکس
امندا نوکس

فیصلہ سنائے جانے پر، نوکس آبدیدہ ہو کر گر پڑیں اور کمرہ ٴعدالت ایک جذباتی منظر پیش کررہا تھا۔ نوکس کے ایک سابق اطالوی بوائے فرینڈ اور شریک جرم ملزم رفائلو سولیسیتو کو بھی بے گناہ قرار دے کر جیل سے رہا کردیا گیا

اٹلی کے شہر پیروجیا کی ایک جیوری نے امریکہ کے کالج کی ایک طالبہ اَمندا نوکس کی موت کی سزا کومسترد کرتے ہوئے اُنھیں جیل سے رہا کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔

فیصلہ سنائے جانے پر، نوکس آبدیدہ ہو کر گر پڑیں اور کمرہ ٴعدالت ایک جذباتی منظر پیش کررہا تھا۔ نوکس کے ایک سابق اطالوی بوائے فرینڈ اور شریک جرم ملزم رفائلو سولیسیتو کو بھی بے گناہ قرار دے کر جیل سے رہا کردیا گیا۔

نوکس پر الزام تھا کہ اُس نے 2007ء میں اپنی روم میٹ لڑکی میریڈتھ کرچر کوقتل کیا تھا، جِس پر اُنھیں 26سال کی قید کی سزا ہوئی تھی، جِس پر اُنھوں نے اپیل دائر کر رکھی تھی، جِس میں استغاثے کا کہنا تھا کہ یہ نشےاورجنسی تعلقات کا معاملہ تھا جِس نے پُر تشدد روپ اختیار کیا۔ فیصلہ سنائے جانے سے قبل نوکس نے اپنے آنسو روکتے ہوئے جیوری کو بتایا کہ وہ قتل، جنسی فعل اور چوری کی واردات میں ملوث نہیں ۔ اُنھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ جب کرچر ہلاک ہوئیں وہ سولیستو کے گھر فلم دیکھ رہی تھیں ۔

استغاثے نے نوکس کو چڑیل اور خراب عورت قرار دیا جِس کی معصوم شکل اُس کے جنسی تعلقات ، منشیات اور شراب نوشی والی زندگی پر پردہ ڈالے ہوئے ہے۔

تاہم عدالت کے مقرر کردہ فورینسک کے ماہرین نے بتایا کہ نوکس کو سزا دینے کے لیے استعمال کی جانے والی ڈی این اے رپورٹ قابلِ بھروسہ نہیں اور ممکنہ طور پر اُس میں پولیس نے آمیزش کی ہے۔ نوکس کے وکلا نے بھی دلیل دی تھی کہ اشتغاثہ قتل کے واضح وجوہ یا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

امکان ہے کہ نوکس ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں اپنے خاندان کے گھر لوٹ آئے۔

XS
SM
MD
LG