رسائی کے لنکس

سال کا پہلا دن، آرام کا دن


سال کا پہلا دن، آرام کا دن
سال کا پہلا دن، آرام کا دن

2009ء بہت سے امریکیوں کے لیے ایک مشکل سال تھا, تاہم آنے والے دن زیادہ روشن ہوں گے: صدر اوباما

امریکہ میں بہت سے لوگوں نے2010ء کا پہلا دن گذشتہ رات کے سالِ نو کے جشن کی تھکن اُتارنے کے لیےٹیلی ویژن پر امریکی فٹ بال کے میچ اور پھولوں کی ایک روایتی پریڈ دیکھتے ہوئے گزارا۔

امریکی صدر براک اوباما نے نئے سال کا آغاز قوم کے لیے مبارک باد کے پیغام سے کیا۔انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ 2009ء ”بہت سے امریکیوں کے لیے ایک مشکل سال تھا“۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ”آنے والے دن زیادہ روشن ہوں گے۔“

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اگرچہ عظیم چیلنج درپیش ہیں، لیکن وہ ا ُٹھ کھڑے ہونے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ اورعزم رکھتے ہیں۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہر پیساڈِینا میں ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کی مانند اس بار بھی شہر کے بڑی شاہراہ پر پھولوں کی وہ پریڈ ہوئى، جس میں رنگ برنگے فلوٹس، گھوڑوں اور مارچنگ بینڈوں نے شرکت کی۔

101 سال پرانی روایتی روز پریڈ اپنے اُن فلوٹس کی وجہ سے مشہور ہے، جن پر پھولوں، بیجوں، درختوں کی چھال اور دوسری قدرتی چیزوں سے بنائے ہوئے عجیب و غریب قدرتی مناظر، جانوروں اور مقبول شخصیتوں کے مجسمّوں کی نمائش کی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG