رسائی کے لنکس

امریکی اداکار ایلی والیش چل بسے


والیش کا فلمی کیرئیر بہت طویل رہا۔ انہوں نے 90 سال کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم سال 2010ء میں ریلیز ہوئی تھی

ہالی وڈ فلم ’ویسٹرنرز‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کیریکڑ ایکٹر ایلی والیش 98سال کی عمر میں چل بسے۔ والیش کی بیٹی نے میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

سنہ 1915 میں بروکلین، نیویارک میں پیدا ہونے والے والیش کی شوبز میں کامیابیوں کی لسٹ کافی طویل ہے۔ ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ سے لے کر ’دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی اگلی‘ کے علاوہ ان کے کریڈٹ پر بہت سی دوسری ہٹ فلمیں، ٹی وی شوز اور اسٹیج پلے جگمگا رہے ہیں۔

والیش کا فلمی کیرئیر بہت طویل رہا۔ انہوں نے 90 سال کی عمر تک فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم سال 2010 ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔

بہت سی کامیاب فلموں میں متاثر کن اداکاری کے باوجود، یہ عجیب اتفاق ہے کہ والیش کو کبھی بھی ’اکیڈمی ایوارڈ‘ یعنی ’آسکر ایوارڈ‘ کے لئے منتخب نہیں کیا گیا۔ لیکن، 2010ء میں 95سال کی عمر میں انہیں اعزازی آسکر سے نوازا گیا، جو ان کے ادا کئے گئے مختلف کرداروں کو خراج تحسین تھا۔

والیش نے اپنے زمانے کے تقریباً تمام سپراسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ ان میں کلارک گیبل،مارلن منرو، کِلنٹ ایسٹ وڈ اورکیٹ ونسلٹ بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG