رسائی کے لنکس

امریکی بیلے ڈانسر ڈیوڈ ہال برگ

  • برنارد مین

امریکی بیلے ڈانسر ڈیوڈ ہال برگ

امریکی بیلے ڈانسر ڈیوڈ ہال برگ

امریکی ریاست ساوتھ ڈیکوٹا کے شہر ریپڈ سٹی کے 29 سالہ ڈیوڈ ہالبرگ کو بیلے رقص کا شہزادہ کہا جاتا ہے۔ ڈیوڈ پہلے امریکی بیلے ڈانسر ہیں جنھیں روس کے شہر ماسکو میں قائم بولشائی بیلے میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ کو ماسکو کے بولشوئی بیلے میں ایک اہم کردار دیا گیا ہے۔ پچھلے دس برسوں میں ڈیوڈ نے بیلے رقص میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ 1999ءمیں انھوں نے پیرس کے ایک بیلے سکول میں تربیت حاصل کی اور 2000ءمیں انھوں نے نیویارک کا بیلے سکول جوائن کیا۔

ڈیوڈ کا بولشوئی بیلے میں شمولیت اس واقعہ کے 50 سال بعد ہوئی جب بیلے کی دنیا کے ایک عظیم ڈانسر روڈولف نوروے کو روس میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔ جس سے بیلے کی دنیا میں ایک مایوسی پھیل گئی تھی پھر 1974ءمیں ایک اور ڈانسر میخائل بارشنکو پر پابندی لگائی گئی ۔ لیکن ڈیوڈ کہتے ہیں کہ وہ اس تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں گے۔

ہ امریکن بیلے کے ڈائریکٹر بھی ڈیوڈ سے بہت پر امید ہیں۔ان کا کہناہے کہ آج تک امریکی بیلے کمپنیاں اور شائقین چاہتے تھے کہ انھیں روس کے بیلے ڈانسرز کو دیکھنے کا موقع ملے اور وہ مستند ہوں، تو آج یہ ہو گیا ہے۔

ڈیوڈ اس مہینے سے بولشوئی بیلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG