رسائی کے لنکس

'امریکن آئیڈل' اسٹار ہیلی رین ہارٹ کی گفتگو


امریکن آئیڈل ہیلی رین ہارٹ
امریکن آئیڈل ہیلی رین ہارٹ

'امریکن آئیڈل' کے دسویں سیزن کے فائنل میں تیسرے نمبر پر آنے والی ہیلی رین ہارٹ کو توقع ہے کہ وہ بھی اس شو سے نکل کر دنیائے موسیقی میں نام کمانے والوں کی فہرست میں جگہ بنا پائیں گی۔

'امریکن آئیڈل' کا شمار موسیقی کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شوز میں ہوتا ہے اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران میں اس شو میں حصہ لینے والے کئی نوآموز گلوکاروں کو دنیائے موسیقی میں اپنی شناخت بنانے کا موقع ملا ہے۔

اس شو کے ذریعے اسکاٹی مک کریری، کیلی کلارک سن، کیری انڈرووڈ، ایڈم لمبراٹ اور ان جیسے درجنوں دوسرے گلوکاروں کو نہ صرف اپنا میوزک کیریئر شروع کرنے کا موقع ملا اور بلکہ وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔

'امریکن آئیڈل' کے دسویں سیزن کے فائنل میں تیسرے نمبر پر آنے والی ہیلی رین ہارٹ کو بھی توقع ہے کہ وہ بھی اس شو سے نکل کر دنیائے موسیقی میں نام کمانے والوں کی فہرست میں جگہ بنا پائیں گی۔

ہیلی نے حال ہی میں 'لسن اپ' یعنی 'سنو' کے عنوان سے اپنے گانوں کی پہلی البم جاری کی ہے ۔

ہیلی کہتی ہیں کہ 'امریکن آئیڈل' میں حصہ لیتے وقت وہ خود پر بہت دبائو محسوس کرتی تھیں کیوں کہ شو کے لاکھوں ناظرین کی نگاہیں ان پر مرکوز ہوتی تھیں اور وہ اور شو کے جج ان کی گلوکاری کو جانچ رہے ہوتے تھے۔

ہیلی کا کہنا ہے کہ 'امریکن آئیڈل' نے انہیں شناخت دی ہے اور اس کےذریعے انہیں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملا ہے۔ ہیلی کے بقول ان کی البم بھی ان کی انہی صلاحیتوں کا ایک اور اظہار ہے جس کی کامیابی کے بارے میں وہ بے حد پر امید ہیں۔
XS
SM
MD
LG