رسائی کے لنکس

’باؤ باؤ‘ پانڈا امریکہ سے چین منتقل


تین سالہ پانڈا واشنگٹن کے چڑیا گھر سے 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد جنوب مغربی صوبے چینگ ڈو میں پہنچا۔

امریکہ میں ایک چڑیا گھر میں جنم لینے والا پانڈا 'باؤ باؤ' چین منتقل کر دیا گیا ہے۔

تین سالہ پانڈا واشنگٹن کے چڑیا گھر سے 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد جنوب مغربی صوبے چینگ ڈو میں پہنچا، جہاز کے ہوا باز اور جہاز میں موجود ایک معاون نے کہا کہ یہ سفر بڑا اچھا گزرا۔

اس سفر کی تیاری کے لیے جہاز میں باؤ باؤ کی مرغوب غذا بانس، سیب اور میٹھے آلوؤں کا انتظام کیا گیا، جب کہ اس سفر کے دوران حیوانات کے ایک معالج بھی ساتھ تھے۔

پانڈا کی دیکھ بھال پر مامور مارٹی ڈریری نے چینگ ڈو میں ایک ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا' سے انٹرویو میں کہا کہ "پوری پرواز کے دوران اس نے کھایا پیا، اچھی نیند کی اور ہمیں کسی قسم کی تشویش نہیں ہوئی۔"

ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ باؤ باؤ کو ایک ماہ کے لیے چین کے شہر ’شینگ ڈو‘ مٰیں واقع دیو قامت پانڈوں کی افزائش اور تحقیقی مرکز میں رکھا جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق باؤ باؤ کے لیے ایک سو مربع میٹر کا ایک احاطہ بنایا گیا ہے، جہاں اس کے لیے کھیل کود اور آرام کرنے کی ایک جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ بعد ازاں اس کو پانڈوں کی افزائش کے ایک پروگرام میں شامل کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG