رسائی کے لنکس

ایتھوپیا میں پتھراؤ سے امریکی شہری ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بتایا گیا ہے کہ جب امریکی شیرون منگل کو دارالحکومت ادیس ابابا کے باہر کسی سے ملنے کے لیے جارہی تھیں تو ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، جو اُن کی موت کا سبب بنا۔

ایک امریکی محقق افریقی ملک ایتھوپیا میں مظاہرے کے دوران گاڑی پر پتھراؤ کے سبب ہلاک ہو گئیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی کے عہدیداوں کا کہنا ہے کہ شیرون گرے یونیورسٹی آف کیلفورنیا ڈیوس کے شعبہ بیالوجی سے منسلک تھیں اور وہ ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد تحقیقی کام کے سلسلے میں ایتھوپیا میں موجود تھیں ۔

بتایا گیا ہے کہ جب وہ منگل کو دارالحکومت ادیس ابابا کے باہر کسی سے ملنے کے لیے جارہی تھیں تو ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا، جو اُن کی موت کا سبب بنا۔

یونیورسٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ایک دوسرے تحقیق کار بھی اس وقت شیرون کے ساتھ محو سفر تھے تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور وہ اب امریکہ واپس آ رہے ہیں۔

ایتھوپیا میں امریکی سفارت خانے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ایک شہری کو ’’پتھر سے چوٹ لگی اور بعد ازں وہ زخمیوں کی تاب نا لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔‘‘

یونیورسٹی کے ترجمان اینڈی فَل نے کہا کہ شیرون یونیورسٹی آف کولمبیا ڈیوس کے ساتھ 2013 سے منسلک تھیں اور ان کے شوہر بھی اسی یونیورسٹی میں کام کرتے ہیں۔

ایتھوپیا میں ہونے والے حکومت مخالف سیاسی مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔ اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان ایک مذہبی تقریب میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد بھگڈر مچ جانے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نومبر 2015 کے بعد وسیع پیمانے پر شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم شیرون پہلی غیر ملکی شہری ہیں جو ایسے مظاہروں کے دوران ہلاک ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG