رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن کی فلم - پا - کی پولینڈ میں نمائش


امیتابھ بچن فلم پا میں
امیتابھ بچن فلم پا میں

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی ہوم پروڈکشن فلم پا کو پولینڈ میں ہونے والے دی انٹرنیشنل فیسٹیول آف اِنڈی پینڈنٹ سنیما میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم فیسٹیول 16 سے 25 اپریل کو کراکو شہر میں منعقد ہوگا۔
خیال رہے کہ فلم پا میں امیتابھ نے تیرہ سالہ بیمار بچے کا کردار بخوبی نبھایا ہے جو کہ پروگیریا جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بڑی تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے۔ جب کہ اصل زندگی میں امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن اور ہیروئین ودیا بالن نے فلم پا میں ان کے والدین کا کردار کیا ہے۔ عام آدمی کے ساتھ فلم ناقدین نے بھی فلم پا کی جم کر تعریف کی اور فلم میں بہترین اداکاری کے لیے امیتابھ اور ودیا دونوں کو ہی کئی ایوارڈز بھی ملے۔
قومی سطح پر سنیما بینوں کی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بین الاقوامی سطح پر نمائش کے لیے تیار ہے۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے ” ہم پا کو وہاں لے جارہیں ہیں۔ افسوس کے یہ میری پہلی فلم ہے جو کہ اِس فیسٹیول میں جارہی ہے تاہم میرے میک اپ کےسبب شاید لوگ مجھے پہچان نہ پائیں”۔

XS
SM
MD
LG