رسائی کے لنکس

علی ظفر کے پرستاروں میں بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سرفہرست ہیں۔ علی ظفر کے لئے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بگ بی کا کہنا ہے: ’علی ظفرانتہائی ٹیلنڈڈ سنگر، ایکٹر اور پینٹر ہیں ۔۔۔ایک دم زبردست۔۔‘

پاکستانی ایکٹر اور سنگر، علی ظفر بالی وڈ میں ایک کے بعد ایک کامیابیاں اپنے نام کرتے جا رہے ہیں۔ اور، اسی مناسبت سے ان کی ’فین فالوونگ‘ کا گراف بھی اوپر کی طرف جا رہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ علی کے چاہنے والوں میں صرف ’پبلک‘ ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کے ’بگ وگز‘ بھی شامل ہیں۔

علی ظفر کے پرستاروں میں بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سرفہرست ہیں۔

علی ظفر کے لئے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بگ بی کا کہنا ہے’علی ظفر انتہائی ٹیلنڈڈ سنگر، ایکٹر اور پینٹر ہیں ۔۔۔ایک دم زبردست۔۔‘

پبلسٹی فرم ’انسائیکلومیڈیا‘ کی پبلسسٹ سحراقبال نے وائس آف امریکا سے بات چیت میں بتایا کہ امیتابھ کا ٹوئٹ دراصل علی ظفرکے بارے میں کئے گئے کسی کے ٹوئٹ کا جواب تھا۔۔

علی ظفر نے امیتابھ کے ٹوئٹ کے جواب میں منکسرالمزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے امیتابھ کا بڑا پن قرار دیا۔ علی نے کہا کہ امیتابھ جیسے قدوقامت والے آرٹسٹ کی جانب سے تعریف ہر ایوارڈ سے بڑھ کر ہے۔

’کل دل‘۔۔ سب سے زیادہ برنس کرنے والی تیسری فلم
سحر اقبال کے مطابق، علی ظفر کی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’کل دل‘ پاکستان میں اوپننگ ویک اینڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سال 2014ء کی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے، جس نے رہیتک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ’کل دل‘ کی کاسٹ میں علی ظفر کے علاوہ رنویر سنگھ، پرینتی چوپڑہ اور گووندا شامل ہیں۔

لاہور میں پرفارمنس کے دوران پیش آیا دلچسپ واقعہ
چمک دمک کی دنیا میں انتہائی گلیمرس زندگی گزارنے اور لاتعداد خواتین پرستاروں کے جھرمٹ میں رہنے والے علی ظفر کے بارے میں یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ وہ اپنی فیملی سے بے حد پیار کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔

علی ظفر کی اپنے خاندان سے محبت کا ثبوت اسلام آباد کے روٹس کالج میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران سیکڑوں افراد نے دیکھا اور سراہا بھی ۔

’انسائیکلومیڈیا‘کے مطابق، عین اس وقت جب پورا مجمع علی کے ہٹ نمبرز پر ناچنے گانے اور جھومنے میں مصروف تھا، اچانک علی کا موبائل بجا اور انہوں نے گانا ادھورا چھوڑ کر فون پر بات شروع کردی۔ فون پر بات ختم کرکے علی نے اپنی انرجی سے بھرپور پرفارمنس کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا جہاں پر ٹوٹا تھا۔

سب یہ جاننا چاہتے تھے کہ علی نے فون پر کس سے بات کی۔ تو علی نے انکشاف کیا کہ فون ان کی بیوی اور بیٹے کا تھا۔

علی کا کہنا تھا ویسے تو وہ فون سائلنٹ پر رکھتے ہیں۔ لیکن، دنیا میں کہیں بھی ہوں اپنی بیوی، بیٹے اور والدین سے ہمیشہ اور ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔ علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی سے بے تحاشہ پیار کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG