رسائی کے لنکس

امیتابھ نےتامل زبان بولنےوالوں کی ناراضگی مول لی


امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

حال ہی میں بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نےپڑوسی ملک سری لنکا جاکر اِس سال کے 11 ویں آئیفا ایوارڈز وہاں منعقد کرنے کا اعلان کرکے بھارت میں تامل زبان بولنے والوں کی ناراضگی مول لی ہے۔

بھارت اوردیگرممالک میں مقیم تامل عوام کویہ بات سخت ناگوارگزری ہے کہ جِس ملک میں تامل ناڈو سےتعلق رکھنے والے لوگوں پر اتنے مظالم ڈھائے گئے وہاں امیتابھ نے بالی وڈ کی اتنی بڑی تقریب کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیسے کیا؟

موجودہ سال میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سری لنکا کے کولمبو شہر میں 3 سے 5 جون کو ہوگی۔

سری لنکا میں گزشتہ ہفتے امیتابھ کے اِس اعلان کے بعد 25 اپریل اتوار کے روز تامل زبان بولنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے ممبئی میں امیتابھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس طرح سری لنکا میں بے گناہ تامل عوام کےبنیادی حقوق کی پامالی کی گئی ہےاسے دیکھتے ہوئے امیتابھ کو آئیفاتقریب کابائیکاٹ کرنا چاہیے۔

احتجاجی مظاہرہ کرنےوالےوفدکے ترجمان سی راجیندرن کو یقین ہےکہامیتابھ بچن تامل عوام کےمطالبےکی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

وفد نےایک قراردادبھی سنیئر بچن کےحوالےکی ہےاورخود امیتابھ نے یہ یقین دلایا ہےکہ وہ بناکسی کےجذبات کو مجروح کیے آئیفا کے منتظمین سے اِس مسئلے کو سلجھانے کی اپیل کریں گے۔ بھارت کےعلاوہ کینیڈامیں مقیم تامل آبادی بھی امیتابھ کے اِس فیصلےسےانتہائی خفا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی یا آئیفا ایوارڈز کےسفیر ہیں اورہر سال دنیا کے مختلف مشہور شہروں میں آئیفاایوارڈز کی تقریبات کا بڑےپیمانےپراہتمام کیا جاتا ہے۔ اب تک برطانیہ، جنوبی افریقہ، سنگاپور، تھائی لینڈ، مکاؤ، نیدرلینڈز، ملیشیااورمتحدہ عرب امارات میں بالی وڈ کےاِس فلمی میلےکاانعقاد کرکےآئیفانےعالمی سطح پرسنیما بینوں کوہندی فلم انڈسٹری سےروشناس کرانےکاذمہ لیاہے۔

XS
SM
MD
LG