رسائی کے لنکس

کراچی: فنکار برادری کا پولیس سے سیکورٹی دینے کا مطالبہ


تھانے پہنچنے والے فنکاروں میں فخر عالم، ماریہ واسطی، زیبا بختیار، فیصل قریشی، میرا شامل ہیں جبکہ تھانے میں جمع کرائی گئی فہرست میں مذکورہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ شمون عباسی، جاوید شیخ، علی حیدر اور عائشہ عمر سمیت 62 فنکاروں کے نام شامل ہیں

کراچی میں امجد صابری کے قتل کے بعد فنکاروں کی بڑی تعداد نے پولیس سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے متعدد فنکار کراچی کے درخشاں تھانے پہنچ گئے اور سیکورٹی کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی۔

درخواست پر متعدد فنکاروں کی جانب سے دستخط کئے گئے ہیں جبکہ ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں فخر عالم نے تمام فنکار برادری کی جانب سے اعلیٰ حکام سے سیکورٹی فراہم کرنے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔

تھانے پہنچنے والے فنکاروں میں فخر عالم، ماریہ واسطی، زیبا بختیار، فیصل قریشی، میرا شامل ہیں، جبکہ تھانے میں جمع کرائی گئی فہرست میں مذکورہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ شمون عباسی، جاوید شیخ، علی حیدر اور عائشہ عمر سمیت 62 فنکاروں کے نام شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG