رسائی کے لنکس

چین: امونیا کے اخراج سے 15 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شنگھائی کے علاقے باؤشان میں ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعہ میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مشرقی چین میں ایک سرد خانے کو ٹھنڈا رکھنے والے پلانٹ سے مائع امونیا کے اخراج سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی کے علاقے باؤشان میں ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعہ میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

چین میں صنعتی حادثات عام ہیں، جن کی وجوہات میں حفاظتی انتظامات سے متعلق نسبتاً نرم قوانین بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG