رسائی کے لنکس

مصر کی ملکہ کی چار ہزار سال پُرانی قبر کی دریافت


مصر کی ملکہ کی چار ہزار سال پُرانی قبر کی دریافت
مصر کی ملکہ کی چار ہزار سال پُرانی قبر کی دریافت

مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھدائى کر کے وہ آثار دریافت کیے ہیں جن کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ یہ قدیم مصر کی ایک پُر اسرار ملکہ کا چار ہزار سال پرانا پتھر کا تابوت ہے۔

فرانس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے قاہرہ کے جنوب میں سقّارا کے مقام پر ایک قدیم قبرستان میں یہ پتھر کا تابوت دریافت کیا ہے۔

مصر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبرے میں ایسی قدیم تحریریں بھی ملی ہیں جن سے پتا چلا کہ یہ تابوت ملکہ بَہِینُو کا ہے ۔ تحریروں میں کچھ دعائیں بھی شامل ہیں جن کا مقصد ملکہ کے سفرِ آخرت کو آسان بنانا تھا۔

فرانسیسی ٹیم کے قائد فلپ کولمبرٹ کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ملکہ بَہِینُو چھٹے شاہی خاندان کے حکمرانوں پیپی اوّل یا پیپی دوم کی بیوی تھی۔یہ وہ زمانہ تھا جب مصر کی قدیم بادشاہت کا دَور اور اسی کے ساتھ ساتھ بادشاہ کے مرکزی اختیارات کا دور ختم ہو رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG