رسائی کے لنکس

امریکی ٹیلی ویژن کےمعروف تبصرہ نگار، اینڈی رونی انتقال کرگئے


امریکی ٹیلی ویژن کےمعروف تبصرہ نگار، اینڈی رونی انتقال کرگئے
امریکی ٹیلی ویژن کےمعروف تبصرہ نگار، اینڈی رونی انتقال کرگئے

اُنھوں نے CBSنیوز میگزین شو 60 Minutes پر اپنے تبصروں کے باعث شہرت پائی۔ ہر شو اُن کے الفاظ پر ختم ہوتا تھا، جِس میں وہ اپنے خیال اور رائے کا اظہار کیا کرتے تھے، چاہے قصہ عراق جنگ کا ہو یا اُن کے ڈیسک کی دراز کا

اُنھیں امریکیوں کی کئی نسلیں جانتی تھیں۔ وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے، جِن کے مزاج میں شوخی پائی جاتی تھی اور وہ آخری ایام تک اپنی ذاتی رائے پر ڈٹے رہے۔

اینڈی رونی ایک طویل عرصے تک ٹیلی ویژن کے تبصرہ نگار رہے۔ اُن کی سرجری میں پیچیدگی کے باعث، جمعے کی رات گئے اُن کا نیویارک سٹی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 92برس کے تھے۔

ٹیلی ویژن تبصرہ نگاری پرتمغے جیتنے والے اِس شخص نے CBSنیوز میگزین شو 60 Minutes پر اپنے تبصروں کے باعث شہرت پائی۔ ہر شو اُن کے الفاظ پر ختم ہوتا تھا، جِس میں وہ اپنے خیال اور رائے کا اظہار کیاکرتے تھے، چاہے قصہ عراق جنگ کا ہو یا اُن کے ڈیسک کی دراز کا۔

اکثرو بیشتر اُنھیں زندگی کے اُن حقائق کے بارے میں شکوہ رہتا تھا، جِن کا، اُن کےبقول ذکر نہیں ہوپاتا، اور یہی وہ انداز تھا جو اُنھیں ٹیلی ویژن کے ناظرین کے قریب لاتا تھا، تاہم یہ کسی تنازع کا باعث بھی بنتا تھا۔

’دِی ایڈوکیٹ‘ نامی ہم جنس پرست میگزین نےجب اُن کے حوالے سے نسل پرستی پر مبنی بیان شائع کیا، اینڈی رونی کو 1990ء میں تین ماہ کے لیے سی بی ایس سے معطل کیا گیا۔ میگزین کا یہ انٹرویو رونی کے بیانات کا جواب تھا، جو رائے اُنھوں نے سی بی ایس نیوز ٹیلی ویژن شو پر دی تھی، جِس میں اُنھوں نے ہم جنس پرستی کو موت قرار دیا تھا۔ رونی نے اِس طرح کےکسی تبصرے کی تردید کی تھی۔


سی بی ایس نے پہلی بار 1949ء میں رونی کی خدمات حاصل کیں، جب اُنھیں نیٹ ورک کے اہم ریڈیو شو کے لیے کام کرنے کو کہا گیا۔ 1957ء میں رونی نے سی بی ایس ٹیلی ویژن نیوز کے لیے لکھنا شروع کیا اور 1968ء میں 60 Minutesپروگرام میں شامل ہوئےاور بہت ہی جلد اُن کے تبصرے شو کے ایک باقاعدہ فیچر میں شامل ہونے لگے۔

اُنھوں نے اکتوبر میں شو کو باقاعدہ الوداع کہا۔

رونی 16کتابوں کے مصف تھے،جِن میں Common Nonsense, Out of My Mindاور Andy Rooney: 60 Years of Wisdom and Witشامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG