رسائی کے لنکس

انوشے عباسی، اینان سے شادی پر رضامند


اس بات کا اعلان بھی انہوں نے خود ہی اپنے آفیشنل فیس بک پیج پر کیا ہے۔ اینان سابق کرکٹر تسلیم عارف عباسی کے صاحبزادے ہیں۔ دونوں کے نکاح کی تقریب رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہوگی

کراچی ۔۔۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ انوشے عباسی جنہیں آپ حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں ہیرو کی بہن کے روپ میں دیکھ چکے ہیں، بالاخر اینان عارف عباسی سے شادی پر رضامند ہوگئی ہیں۔۔اور اس بات کا اعلان بھی انہوں نے خود ہی اپنے آفیشنل فیس بک پیج پر کیا ہے۔

اینان سابق کرکٹر تسلیم عارف عباسی کے صاحبزادے ہیں۔ دونوں کے نکاح کی تقریب رواں ماہ کی 29 تاریخ کو منعقد ہوگی۔

انوشے ڈرامہ رائیٹرز اور فنکاروں کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد زبیر عباسی بھی ڈرامہ رائیٹر تھے، جبکہ بھائی شمون عباسی اور بہن جویریہ عباسی مشہور ایکٹرز ہیں۔ ایک اور مشہور فی میل ڈرامہ رائیٹر سیما غزل بھی انہی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ زبیر عباسی کی بہن اور انوشے کی پھپھو ہیں۔

ادھر اینان کا تعلق بھی شو بزنس سے ہے۔ وہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ میں کام کر چکے ہیں۔ یہ ان کی پہلی فلم تھی۔ سینئر اداکارہ روبینہ عارف ان کی والدہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG