رسائی کے لنکس

پشاور: فائرنگ سے سیاسی جماعت کی رہنما قتل

  • کراچی

عوامی نیشنل ہارٹی کی خاتون رہنما نجمہ حنیف پشاور میں خواتین کی مخصوص نشست کی امیدوار تھیں۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رہنما نجمہ حنیف کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چند نامعلوم افراد نے نجمہ حنیف کے گھر میں داخل ہو کر ان پر فائر کھول دیا جس سے خاتون رہنما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی نے خاتون اے این پی رہنما کے قتل کے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہا ہے کہ، "نجمہ حنیف کی سیاسی جماعت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔"

عوامی نیشنل ہارٹی کی خاتون رہنما پشاور میں خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار تھیں جبکہ ان کے شوہر اور اے این پی سے وابستہ رہنما حنیف جدون 2011 میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG