رسائی کے لنکس

پاکستان: انسداد منشیات کے لیے علاقائی تعاون ناگزیر


صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری

صدر زرداری نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ منشیات کے مسئلہ سے بہتر، مربوط اور موثر انداز میں نمٹنے کے لیے انسداد منشیات کے اداروں کے سربراہان کے درمیان ہاٹ لائن جیسے رابطے استوار کیے جانے چاہیئں۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے انسداد منشیات کی علاقائی کانفرنس سے خطاب میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کے مابین قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان سمیت 13 ممالک کے وزراء اور دیگر اعلیٰ نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ صدر زرداری نے منگل کو اختتامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اطلاعات کے تبادلے اور باہمی رابطے کا علاقائی نظام تشکیل دیا جائے۔

انسداد منشیات کی علاقائی کانفرنس کا اجلاس
انسداد منشیات کی علاقائی کانفرنس کا اجلاس


اُنھوں نے کہا کہ منشیات کے مسئلہ سے بہتر، مربوط اور موثر انداز میں نمٹنے کے لیے انسداد منشیات کے اداروں کے سربراہان کے درمیان ہاٹ لائن جیسے رابطے استوار کیے جانے چاہیئں۔

’’موت کے سوداگر کسی قسم کی سیاسی، اخلاقی یا قانونی سرحدوں کو نہیں مانتے، وہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد منشیات کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے اس لیے عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
XS
SM
MD
LG