رسائی کے لنکس

نگرانی کی شرائط کی خلاف ورزی، مارک بسیلی کو ایک سال قید


مارک بسیلی یوسف کی عدالت میں پیشی پر مبنی اسکیچ
مارک بسیلی یوسف کی عدالت میں پیشی پر مبنی اسکیچ

گذشتہ ستمبر میں اُنھیں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اُن کے پیسوں سے بننے والی فلم کے نتیجے میں دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور لیبیا میں تشدد کے مہلک واقعات ہوئے

کیلی فورنیا کا شخص جس نے اسلام مخالف وڈیو تیار کی تھی، جس کے باعث مسلمان ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، اُسے ایک اور جرم میں ’پروبیشن‘ کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بدھ کے روز لاس انجلیس کی ایک امریکی ضلعی عدالت نے مارک بسیلی یوسف کو یہ سزا سنائی۔

اس سے قبل عدالت کے سامنے اُنھوں نے چار الزامات کو تسلیم کیا، جن میں غلط شناخت کا استعمال اور بینک فراڈ کیس کی سزا میں دی جانے والی پروبیشن کی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی شامل ہے۔

خلاف ورزیوں کے ا ِن معاملات میں سے کسی کا بھی Innocence of Muslims نامی فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یوسف مصر میں پیدا ہوا جن کا تعلق قبطی عیسائی کلیسا سے ہے۔

گذشتہ ستمبر میں اُنھیں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب اُن کے پیسوں سے بننے والی فلم کے نتیجے میں دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور لیبیا میں تشدد کے مہلک واقعات ہوئے۔


وہ دی جانے والی نئی سزا وفاقی جیل میں کاٹیں گے۔
XS
SM
MD
LG