رسائی کے لنکس

انوشکا شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا


انوشکا شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

انوشکا شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو پیر کے روز ممبئی ائیرپورٹ پر حراست میں لے لئے گیا۔ ان کے پاس سے 45 لاکھ روپے مالیت کی جیولری برآمد ہوئی ہے جسے انہو ں نے کسٹم حکام سے چھپانے کی کوشش کی تھی۔ انوشکا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد ممبئی پہنچی تھیں ۔

بھارتی قانون کے مطابق اگر مقررہ رقم یا مقدار سے زائد کوئی قیمتی شے کسی مسافر سے برآمد ہو جس کے بارے میں اس نیملک سے روانگی کے وقت کسٹم کو مطلع نہ کیا ہو تواسے قانون جرم قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل منیشا لامبا اور بپاشا باسو کو بھی زیورات چھپانے کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا تاہم بعد میں انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیاتھا۔ یہ واقعہ بھی ممبئی ائیرپورٹ پر ہی پیش آیا تھا۔

XS
SM
MD
LG