رسائی کے لنکس

’اپنا‘ کا 2014ء کا سالانہ سمر کنوینشن واشنگٹن میں ہوگا


تنظیم کا سینتیسواں سالانہ ’سمر کنوینشن‘ 13سے 17اگست، 2014ء میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگا

شمالی امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم (اپنا) کا سینتیسواں سالانہ ’سمر کنوینشن‘ 13سے 17 اگست، 2014ء میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگا۔ یہ بات تنظیم کے نئے منتخب صدر، ڈاکٹر آصف رحمٰن نے بتائی۔ اُنھوں نے بتایا کہ کنویشن کے دوران 14اگست آئے گا، جِسے مدِ نظر رکھتے ہوئے، ’پاکستان ڈے‘ منانے کا خصوصی اہتمام ہوگا۔

منگل کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کے ’آج کے موضوع‘ پروگرام میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر جاوید سلیمان، نئے منتخب صدر ڈاکٹر آصف رحمٰن اور ’وی او اے‘ اردو سروس کے سربراہ، فیض رحمٰن نے شرکت کی۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جاوید سلیمان نے بتایا کہ تنظیم پابندی سے ’خدمت، جمہوریت اور شفافیت‘ کے اصولوں پر عمل پیرا ہے، اور یہ کہ اِس کی رکنیت کو وسیع تر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ 35برس میں 1225 ’لائف ٹائم میمبرز ‘ بنے، جب کہ گذشتہ چھ ماہ کے اندر اِسی کیٹگری میں450ارکان کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


فیض رحمٰن، جنھوں نے تین سے سات جولائی 2013ء کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں’اپنا‘ کے سالانہ کنوینشن میں شرکت کی، بتایا کہ ’اپنا‘ صحیح معنوں میں ایک جمہوری اور پیشہ وارانہ تنظیم ہے، جِس کا ہر کنوینشن نظم و ضبط اور کارکردگی کے لحاظ سے ’اپنی مثال آپ ہوتا ہے‘۔

’اپنا‘ ایک پروفیشنل تنظیم ہےجو شمالی امریکہ میں ڈاکٹروں کو پیشہ وارانہ، تعلیمی، ثقافتی اور سماجی مواقع فراہم کرتی ہے۔ اِسے 1976ء میں تشکیل دیا گیا۔ یہ تنظیم شمالی امریکہ میں بڑی میڈیکل سوسائٹیز میں سے ایک ہے جو امریکہ اور کنیڈا میں 17000سے زائد پاکستانی نژاد ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی نمائندگی کرتی ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:


آج کے موضوع: ’اپنا‘ کنویشن، خصوصی انٹرویوز
please wait

No media source currently available

0:00 0:10:57 0:00
XS
SM
MD
LG