رسائی کے لنکس

ذہنی دباؤ کم کرنا بہت آسان


’ٹرانسینڈ‘ نامی سمارٹ فون ایپلی کیشن کو کینیڈا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جو اعصابی نظام سے متعلق آلات تیار کرتی ہے۔ ایک خاص ہیڈ سیٹ پہن کر پیشانی کے ذریعے ذہن کی برقی لہروں کی مانیٹرنگ یا جانچ ممکن ہو سکے گی۔

ایک نئی سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے انسان کا ذہنی تناؤ کم یا ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

’ٹرانسینڈ‘ نامی اس ایپلی کیشن کو کینیڈا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جو اعصابی نظام سے متعلق آلات تیار کرتی ہے۔ انہوں نے سمارٹ فون کی ایسی ایپلی کیشن تیار کی ہے جس میں ایک خاص ہیڈ سیٹ پہن کر پیشانی کے ذریعے ذہن کی برقی لہروں کی مانیٹرنگ یا جانچ ممکن ہو سکے گی۔

سمارٹ فون ایپلی کیشن بنانے والی کمپنی کے ترجمان چید وینوٹ کا کہنا ہے کہ، ’’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ اس ایپلی کیشن کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ آپ بے شک اسے روحانیت کے لیے استعمال کریں۔‘‘

یہ ایپلی کیشن گذشتہ ماہ ہی لانچ کی گئی ہے۔

اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے لوگ اسے استعمال کرنے کا دورانیہ خود طے کر سکیں گے۔ اس دوران اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کا طریقہ سننا بھی ممکن ہوگا۔ جبکہ ایپلی کیشن میں گراف کی مدد سے یہ بتایا جائے گا کہ ذہنی تناؤ کم کرنے میں اس ایپلی کیشن کی وجہ سے کتنی مدد ملی ہے اور ذہنی تناؤ پہلے سے کتنا کم ہوا ہے۔

چید وینوٹ کہتے ہیں، ’’آپ اس ایپلی کیشن کی مدد سے خود دیکھ سکیں گے کہ آپ کے ذہن میں کیا ہو رہا ہے۔‘‘
XS
SM
MD
LG