رسائی کے لنکس

عراقی سیاست دان نئی حکومت کے قیام میں مزید تاخیر نہ کریں: عرب لیگ


عراقی سیاست دان نئی حکومت کے قیام میں مزید تاخیر نہ کریں: عرب لیگ
عراقی سیاست دان نئی حکومت کے قیام میں مزید تاخیر نہ کریں: عرب لیگ

عرب قوموں نے عراقی سیاست دانوں سے کہا ہےکہ انہیں جلد ایک نئی حکومت قائم کرلینی چاہیے۔

جمعرات کے روز عرب لیگ نے کہا کہ عراق کے سیاسی دھڑوں کو قومی اتحاد کی ایک حکومت کے قیام کا معاہدہ کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

عراق میں پارلیمانی انتخابات اس سال مارچ میں ہوئے تھے لیکن کوئی بھی سیاسی گروپ واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

انتخابی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کے اتحاد نے 91 نشستیں جیتی ہیں ، جو کسی بھی سیاسی گروپ سے زیادہ ہیں۔ وزیر اعظم نوری المالکی کے اتحاد کے پاس 89 نشستیں ہیں ۔ جب کہ پارلیمنٹ میں سادہ ا کثریت کے لیے 163 نشستیں درکار ہیں۔

انہیں عراق کے استحکام کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں کیونکہ امریکہ پروگرام کے مطابق اگلے سال کے آخر تک عراق سے اپنی تمام فورسز نکالنا چاہتاہے۔

XS
SM
MD
LG