رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطینیوں کے مذاکرات ناکام ہو سکتے ہیں: عرب لیگ


عرب لیگ کے سر براہ نے کہا ہے کہ عرب ریاستوں کو اس بارے میں تیار رہنا چاہیئے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو سکتے ہیں۔

یہ بات لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے لیبیا کے شہر سیرتے میں ہفتے کے روز عرب ملکوں کے سر براہی اجلاس کے افتتاح کے دوران کہی۔

اس دو روزہ سر براہی اجلاس میں اسرائیلی فلسطینی بحران ایجنڈے پر سر فہرست ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے ہفتے کے روز لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پر زور دیا کہ وہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کریں۔

جناب بان نے وزرائے خارجہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حائل بنیادی مسائل کے حل کے لیے مثبت تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اس مسئلے کے دو ریاستی حل کا واحد ذریعہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG