رسائی کے لنکس

عرب لیگ میں شام کی نشست 2011ء میں اس کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد سے خالی تھی۔

شام کی حزب مخالف پہلی مرتبہ منگل کو قطر میں ہونے والے عرب لیگ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی نمائندگی کرنے جا رہی ہے۔

اجلاس میں شام کی نشست پر براجمان معاذ الخطیب اجلاس سے خطاب کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں شام کی حزب اختلاف کے اتحاد سے استعفیٰ دیا تھا لیکن عرب سفارتکاروں نے انھیں اور عبوری وزیراعظم غسان ہیتو کو ملک کی نمائندگی کے لیے مدعو کر رکھا تھا۔

عرب لیگ میں شام کی نشست 2011ء میں اس کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد سے خالی تھی۔ لیگ کے اکثر ارکان صدر بشار الاسد کو حکومت کے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

لیگ کے اس اجلاس میں شام کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سست روی کا شکار امن بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دریں اثناء منگل کو شام میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ حکومت کی حامی فورسز نے حمص میں ضلع بابا امر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
XS
SM
MD
LG