رسائی کے لنکس

برازیل ورلڈ کپ: ارجنٹائن اور بوسنیا کی فتح


آخری میچ میں شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم 'گروپ -ایف' سے ارجنٹائن کے ہمراہ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں جاری بیسویں فٹ بال ورلڈ کپ میں 'گروپ – ایف' کے آخری دو میچوں میں ارجنٹائن نے نائجیریا جب کہ بوسنیا نے ایران کو شکست دیدی ہے۔

آخری میچ میں شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم ارجنٹائن کے ہمراہ دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

بدھ کو پورٹو ایلیگر میں کھیلا جانے والا میچ خاصا سنسنی خیز رہا جو بالآخر ارجنٹائن نے 2-3 سے جیت لیا۔

میچ کے شروع ہونے کے تین منٹ بعد اسٹار فٹ بالر میسی نے گول کرکے ارجنٹائن کو برتری دلادی جو صرف ایک منٹ بعد احمد موسیٰ نے گول کرکے برابر کردی۔

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں میسی نے دوسرا گول اسکور کیا جسے دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی نائجیریا کے احمد موسیٰ نے دوبارہ گول کرکے برابر کردیا۔

آٹھ منٹ بعد مارکوس روجو نے تیسرا گول کرکے ارجنٹائن کو سہ بارہ برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ارجنٹائن کی برازیل ورلڈ کپ میں یہ مسلسل تیسری فتح تھی اور وہ اپنے تینوں گروپ میچز جیت کر 'گروپ - ایف' میں نو پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

ارجنٹائن کا کوارٹر فائنل میں 'گروپ – ای' کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ ہوگا جو ایکواڈور، سوئٹزرلینڈ اور ہونڈوراس میں سے کوئی ہوسکتی ہے۔

نائجیریا چار پوائنٹ کے ساتھ 'گروپ –ایف' میں دوسرے نمبر پر ہے اور وہ کوارٹر فائنل میں 'گروپ –ای' کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گا جو متوقع طور پر فرانس ہوگی۔

بدھ کو برازیل کے شہر سیلواڈور میں کھیلے جانے 'گروپ –ایف' کے دوسرے میچ میں بوسنیا نے ایران کو 1-3 سے ہرادیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں بوسنیا کی ٹیم کی یہ پہلی فتح ہے جو اپنی آزادی کے بعد پہلی بار کھیلوں کے کسی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہورہی ہے۔

XS
SM
MD
LG