رسائی کے لنکس

ارجنٹائن: سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے حکومتی امداد کا اعلان


حکومت کی جانب سے اس اعلان سے قبل سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

ارجنٹائن کے صدر کرسٹینا فرنینڈس نے گذشتہ ہفتے صوبے بیونس آئرس میں آنے والے خوفناک سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے لاکھوں ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سیلاب سے اکیاون افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

صدر کرسٹینا فرنینڈس کے الفاظ، ’’ ہم سے سی اے ایف بینک اور ڈیویلپمنٹ بینک آف لیٹن امریکہ نے رابطہ کیا اور پچاس ہزار ڈالر بطور امداد اور سو ملین ڈالر بنیادی ڈھانچے کو دوبارہ کھڑا کرنے کی مد میں قرضہ دینے کی بات کی۔ اس کے علاوہ ہم معاشرتی ڈھانچے کے لیے ایک سو بیس ملین ڈالر کے لیے بھی بات کر رہے ہیں۔ میں اسے معاشرتی ڈھانچہ اس لیے کہتا ہوں کیونکہ میرے نزدیک تعمیرات وغیرہ کا شعبہ معاشرتی ڈھانچے کے زمرے میں آتا ہے۔‘‘

حکومت کی جانب سے اس اعلان سے قبل سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

یہ سیلاب گذشتہ ہفتے منگل کے روز گھنٹوں کی تیز اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے آیا تھا۔
XS
SM
MD
LG