رسائی کے لنکس

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹائن کوارٹر فائنل میں


فائل
فائل

میچ کے مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کے 'ناک آؤٹ' راؤنڈ میں ارجنٹائن سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

میچ کے مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔

بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوگا لیکن ارجنٹائن کے اینجل ڈی مریا نے اضافی وقت ختم ہونے سے دو منٹ قبل میچ کا واحد گول کرکے اپنی ٹیم کے 'کوارٹر فائنل' میں پہنچنے کا راستہ ہموار کردیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزرلینڈ کے بلیرم زیمائلی کو گول کرنے کا ایک موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکے اور گیند گول پوسٹ سے ٹکرا کر باہر نکل گئی۔

میچ میں شکست کے بعد سوئٹزرلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے اور اس کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا دیرینہ خواب ایک بار پھر پورا ہونے سے رہ گیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ نے آخری بار 1954ء میں اپنی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ امریکہ یا بیلجئم سے ہوگا جو دوسرے مرحلے کے آخری میچ میں منگل کی شام مدِ مقابل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG