رسائی کے لنکس

امریکہ کی جرٹروڈ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں


جرٹروڈ ویور (فائل فوٹو)
جرٹروڈ ویور (فائل فوٹو)

جرٹروڈ چار جولائی کو 117 سال کی ہو جائیں گی اور انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ صدر اوباما ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں۔

امریکہ کی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ جرٹروڈ ویور دنیا کی معمر ترین خاتون قرار پائی ہیں۔

انھیں یہ اعزاز بدھ کو جاپانی شہر اوساکا سے تعلق رکھنے والی 117 سالہ خاتون کے انتقال کے بعد حاصل ہوا۔

جرٹروڈ چار جولائی کو 117 سال کی ہو جائیں گی اور انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ صدر اوباما ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں۔

آرکنساس کے سلور اوک صحت اور بحالی کے مرکز کی منتظم کیتھی لینگی کا کہنا ہے کہ جرٹروڈ گھروں میں کام کرنے والی ایک سابق کارکن اور چار بچوں کی ماں ہیں۔ انھوں نے اپنی 116 سالہ زندگی میں بہت تجربات حاصل کیے۔ تاہم ان کے بقول اب بھی ان کا ایک خواب ہے جس کی وہ تعبیر چاہتی ہیں۔

لینگلی نے کہا کہ "وہ صدر کو ملنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے دوبارہ ان کو ووٹ دیا اور یہ (صدر سے ملاقات کرنا) ان کی زندگی کی ایک دیرینہ خواہش ہے۔ ہم نے گزشتہ سال ان کو ان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کیا تھا اور ہم اس سال بھی ان کو ایک اور دعوت نامہ بھیجیں گے"۔

جرٹروڈ نے کہا کہ ان کی طویل زندگی کا راز ہر ایک کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنے میں ہے۔

XS
SM
MD
LG