رسائی کے لنکس

ارمینا خان نئی ڈرامہ سیریل ’رسم دنیا‘ میں جلد نظر آئیں گی


’رسم دنیا‘ اے آر وائی ڈیجیٹل سے پیش کیا جائے گا۔ سیریل کو عبداللہ سیجا نے پروڈیوز کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر رومی انشا ہیں

ہم فلمز کی حالیہ فلم ’بن روئے‘ اور دیگر کامیاب ڈرامہ سیریلز اپنے کریڈیٹ پر رکھنے والی اداکارہ ارمینا رعنا خان اب آپ کو ایک نئے ٹی وی سیریل ’رسم دنیا‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

’رسم دنیا‘ اے آر وائی ڈیجیٹل سے پیش کیا جائے گا۔ سیریل کو عبداللہ سیجا نے پرو ڈیوز کر رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر رومی انشا ہیں۔

’پچ میڈیا پی آر‘ نے ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں بتایا کہ سیریل کی کہانی تحریر کی ہے عمران نذیر نے، جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ ثمینہ پیرزادہ اور سمیع خان شامل ہیں۔

وی او اے سے گفتگو میں ارمینا کا کہنا تھا ’’اداکاری کا یہ میرا دوسرا دور ہے۔ ایک دور وہ تھا جو جدوجہد میں گزارا اور دوسرے دور میں پہلے دور کی محنتوں کا ثمر مل رہا ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ دیکھنے والوں نے مجھے پسند کیا اور ہر طرح میری حوصلہ افزائی کی۔‘‘

انٹرنیشنل پروجیکٹ
ارمینا پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ہیں اور ان دنوں ایک برطانوی فلم ’دی رئیل ٹارگٹ‘ کے لیے بھی حال ہی میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی اس فلم کی بنیاد بین الاقوامی خفیہ ایجنٹس ہیں جو دنیا میں ہونے والی کرپشن اور سازشوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG