رسائی کے لنکس

اسلحہ کی اسمگلنگ میں دس سال قید کی سزا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی ای اے کے ایک مخبر نے اپنے آپ کو کولمبیا کے باغی گروپ ریوولوشنزی آرمڈ فورسز آف کولمبیا 'فارک' کا ایک کارندہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لیے ہتھیار چاہیے۔

امریکہ میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری کو یورپ میں فوجی نوعیت کے ہتیھار فروخت کرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ورجل جارجیسکو کو ایک جیوری کی طرف سے سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد انہیں جمعہ کو مین ہیٹن میں سزا سنائی گئی۔

جارجیسکو کو 2014 میں منشیات کی روک تھام سے متلعق امریکی ادارے ’یو ایس ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن(ڈی ای اے) نے ایک خففیہ آپریشن میں مونٹی نیگرو میں گرفتار کیا تھا۔ استغاثہ نے اس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہتھیاروں کی فروخت کے لیے رومانیہ کی حکومت کے ایک سابق عہدیدار اور اطالوی پارلیمان کے ایک سابق رکن کے ساتھ تعاون کیا۔

ڈی ای اے کے مخبروں نے اپنے آپ کو کولمبیا کے باغی گروپ ریوولوشنزی آرمڈ فورسز آف کولمبیا 'فارک' کے کارندے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکی ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لیے ہتھیار چاہیے۔

جارجیسکو کا دفاع کرنے والے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس نے 2012 میں امریکہ کے انٹلیجنس کے ادارے ' سی آئی اے' کو ان ہھتیاروں کے حصول کی اس سازش کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ تاہم استغاثہ کا موقف ہے کہ جارجیسکو نے بعدازں اپنے موقف کو تبدیل کر لیا۔

جارجیسکو کے ساتھ اس سازش میں شریک ملزموں نے بھی دہشت گردی سے متعلق الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے جارجیسکو کے خلاف بیان دیا۔ ان میں سے بھی ہر ایک کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG