رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی


فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاہم اس کارروائی میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

پاکستان کے قبائلی شمالی وزیرستان میں فوج نے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

تاحال کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں طالبان شدت پسندوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جہاں سے وہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ اتوار کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو دہشت گردوں نے دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG