رسائی کے لنکس

امریکی فوج برگدال کا کورٹ مارشل کرے گی


بو برگدال
بو برگدال

وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ اسے کم نوعیت کے جرم کی سزا دی جائے جو کہ اس کے عہدے میں کمی، مختصر وقت کی قید اور بغیر کسی اعزاز اور مراعات کے ملازمت سے برخاستگی ہو سکتی ہے۔

امریکہ کی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنے ساتھی فوجیوں کو خطرے میں ڈالنے کی غفلت کے الزامات میں سارجنٹ بو برگدال کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔

برگدال افغانستان میں تعینات تھے کہ اںھیں طالبان نے یرغمال بنا لیا اور تقریباً پانچ سال تک ان کو تحویل میں رکھنے کے بعد خلیج گوانتانامو میں امریکی حراستی مرکز سے پانچ طالبان جنگجوؤں کے رہائی کے بدلے گزشتہ سال برگدال کو امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

اگر ان کا جرم ثابت ہو جاتا ہے تو برگدال کو اپنی بقیہ عمر فوجی جیل میں گزارنا پڑے گی۔

رواں سال ہونے والی ایک سماعت کے دوران برگدال کے وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ اسے کم نوعیت کے جرم کی سزا دی جائے جو کہ اس کے عہدے میں کمی، مختصر وقت کی قید اور بغیر کسی اعزاز اور مراعات کے ملازمت سے برخاستگی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برگدال طالبان کا حامی نہیں اور اس کی تلاش میں نکلنے والے ساتھی فوجیوں میں سے کوئی بھی مارا نہیں گیا۔ وکلا نے اس ضمن میں اپنے موکل کی طالبان کی تحویل میں اٹھائی جانے والی صعوبتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

لیکن فوج کے استغاثہ نے کہا کہ برگدال نے اپنے ساتھیوں کی زندگی کو اس طرح سے خطرے میں ڈالا کہ انھیں اسے افغانستان کے ان حصوں میں ڈھونڈنا پڑا جہاں طالبان دہشت گر گھات لگائے بیٹھے تھے۔

استغاثہ کا استدلال تھا کہ برگدال رات کی تاریکی میں اپنی یونٹ سے کھسک گیا اور اس کا منصوبہ کئی ہفتوں تک بھگوڑا رہنے کا تھا۔

پوڈکاسٹ کے لیے بنائے گئے ایک انٹرویو میں برگدال نے کہا تھا کہ وہ چاہتا تھا کہ اس کی نظر میں اپنی یونٹ کی فوجی قیادت کی "ناکامی" کی طرف توجہ مبذول کروایا جائے۔

XS
SM
MD
LG