رسائی کے لنکس

امریکہ: نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے کے دوران گرفتاریاں


مظاہرین سیاہ فاموں کے لیے انصاف کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔
مظاہرین سیاہ فاموں کے لیے انصاف کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کرسمس کے موقع پر خریداری کے مصروف دن کے دوران مال آف امریکہ میں مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں پولیس نے بدھ کو ’بلیک لائیوز میٹر‘ یعنی ’سیاہ فاموں کی زندگیاں اہم ہیں‘ نامی ایک گروپ کی طرف سے ایک مظاہرے کے دوران کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کرسمس کے موقع پر خریداری کے مصروف دن کے دوران مال آف امریکہ میں مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

بلیک لائیوز میٹر نے ٹوئیٹر پر کہا کہ اس مظاہرے کا مقصد سیاہ فام شخص جمر کلارک کی موت کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا جسے پولیس نے نومبر میں ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس نے امریکہ کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں جمع ہونے والے مظاہرین سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ اس مظاہرے کی اجازت نہیں جس کے بعد کم از کم چار افراد کو بے جا مداخلت کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مظاہرے اور گرفتاریوں کے باعث کم از کم 80 سٹورز کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

اس کے بعد مظاہرین مینیاپولیس کے سینٹ پال انٹرنیشنل ایئر پورٹ چلے گئے جہاں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور سکیورٹی چیک پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔

کیلیفورنیا میں مظاہرین نے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے باہر ایک شاہراہ کو بند کیا اور ماریو وُڈز کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

ماریو وڈز پر چاقو سے حملے کا شبہ تھا اور اسے رواں ماہ پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ وہاں بھی کئی مظاہرین کا گرفتار کیا گیا۔

’بلیک لائیوز میٹر‘ تحریک نے فرگوسن، میسوری، نیویارک اور امریکہ کے دیگر علاقوں میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے دوران جنم لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG