رسائی کے لنکس

را ۔ ون کنگ خان کی پہلی سپر ہیرو فلم


را ۔ ون کنگ خان کی پہلی سپر ہیرو فلم
را ۔ ون کنگ خان کی پہلی سپر ہیرو فلم

ایکون، شاہ رخ کی نئی فلم میں رَیپ نغمہ ریکارڈ کرانے ممبئی میں

بالی وڈ ہیرو شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور نے منگل کے روز ممبئی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں بین الاقوامی امریکی رَیپ گلوکار ایکون کا خیرمقدم کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے خطاب کیا۔ ایکون شاہ رخ کی نئی فلم را۔ ون میں ایک رَیپ نغمہ ریکارڈ کرانے کے لیے ایک دن قبل ہی ممبئی آئے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم را۔ ون کنگ خان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں کرینہ ہیروئین اور ارجن رام پال ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار انوبھؤسنھا ہیں۔

ماضی میں گریمی ایوارڈز کے لیے نام زدگی حاصل نے والے رَیپ سِنگر ایکون نے پیر کے روز فلم را۔ ون کے موسیقار وشال شیکھر کے ساتھ مل کر شاہ رخ کی اِس پہلی سائنس فکشن ہائی ٹیک فلم کے لیے اپنی آواز میں بالی وڈ فلم کے لیے اپنا پہلا رَیپ نغمہ ریکارڈ کروایا۔

شاہ رخ کے مطابق وہ سپر ہیرو کے کردار والی فلم را۔ ون اپنے دونوں بچوں آریان اور سہانا کے لیے کررہے ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ اُن کی یہ فلم باکس آفس پر بھی اپنا کمال دکھائے گی۔ فلم را۔ ون میں شاہ رخ کے کردار کا نام جیوا ہے جو کہ ہوا میں اُڑتا بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ را۔ ون ایک مختلف قسم کی فلم ہے۔ ہماری پروڈکشن کمپنی ریڈچیلیز کے لیے سپر ہیرو کی فلم بالکل نیا تجربہ ہے پر ہم اپنی طرف سے بہترین کوشش کریں گے۔

فلم را۔ ون کی کہانی ڈیویڈ بینولو نے لکھی ہے جب کہ سنیماآٹوگرافی کے لیے بھی ہالی وڈ کے یولی سٹیگر کو سائن کیا گیا ہے۔ اپنے ڈریم پروجیکٹ فلم کو خود شاہ رخ اوران کی اہلیہ گوری پروڈیوس کررہی ہیں۔ خبروں کے مطابق اِس فلم کی عکس بندی پر تقریبا ایک بلین روپے خرچ ہوں گے ۔

بھارت میں سپر ہیرو کے موضوع پر بہت کم فلمیں بنائی گئی ہیں۔ بالی وڈ میں ریتک روشن کی فلم کرِش اور ابھیشیک بچن کی فلم درونا کے علاوہ دوسری کوئی بھی سپر ہیرو فلم پچھلے کچھ سالوں میں ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG